منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے چینی سفارت خانے سے رقم لی، بھارتی وزیر داخلہ

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (آر جی ایف) نے چینی سفارت خانے سے 1.35 کروڑ روپے وصول کیے، جس پر اس کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارلیمنٹ میں بولنے دیتی تو اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ چاک کر دیتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ 2005ء سے 2007ء کے دوران راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے چینی سفارتخانے سے 1.35 کروڑ روپے وصول کیے۔

یہ اقدام فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ کیخلاف تھا، جس پر راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا لائسنس منسوخ کردیا گیا اور اس پر پابندی لگائی گئی۔

راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے2011ء میں ذاکر نائیک کی تنظیم سے 50 لاکھ روپے لیے، یہ پیسے کیوں لیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ میں بولنے دیتی تو اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ چاک کر دیتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.