بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجیو شُکلا نے غلطی نہ مانی، بےتُکی وضاحت دے کر مذاق بنوالیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کو وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ کا کچھ اور مطلب سمجھنے اور پھر ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بےتُکی وضاحت پر پاکستانیوں کی ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

راجیو شُکلا نے ٹوئٹر پر عمران خان کے قومی ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور خود میچ نہ دیکھنے کی وجہ بتاتے ٹوئٹ پر ردعمل دیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے میچز نہ دیکھنے کی وجہ بتادی۔

سوشل میڈیا پر کراچی ٹیسٹ کے نتیجے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے الفاظ استعمال کر کے موجودہ سیاسی منظر نامہ بیان کیا تھا، جس پر راجیو شکلا عمران خان کے بیان کو کرکٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ بیٹھے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ کا غلط مطلب سمجھنے کے بعد بھارتی سیاستدان اور بی سی سی آئی عہدیدار نے آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور اپنی غلطی کی بے تُکی وضاحت دی۔

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز ڈیوڈ وارنر کے پِچ ٹھیک کرنے کی مختصر ویڈیو پر ان کی اہلیہ کینڈی وارنر نے دلچسپ ردعمل دے دیا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلانے پینترا بدلتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان کی سیاسی میچ فکسنگ سے متعلق ٹوئٹ کا پتا تھا اور ان کا تحقیقات کا مطالبہ در اصل ایک طنز تھا۔

انہوں نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کے سیاسی میچ فکسنگ کے بیان پر انہوں نے بھی طنز میں ہی آئی سی سی کو تحقیقات کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ برا نہ مانو ہولی ہے کیونکہ ہولی رنگوں اور طنز ومزاح کا تہوار ہے۔

راجیو شُکلا کی وضاحت پر پاکستانی صارفین باز نہ آئے اور میمز بنانا شروع کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ شکلا صاحب اپنی غلطی کی وضاحت دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، تو کسی نے کہا کہ شکلا کو آئندہ ہوش میں ٹوئٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.