سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے علی امین گنڈاپور کے بھائی کو نااہل اور جرمانہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق بری طرح پامال کیا۔
ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ علی امین سرعام پیسے دیتا پکڑا گیا، کمیشن کی ہدایت کے باوجود ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد امیدواروں کی نااہلی کی سفارش کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر پاکستان کی طرح بااختیار ادارہ ہے مگر فیصلہ نہ لے سکا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی اور صاف شفاف انتخابات کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے اور ان کے بھائی علی امین گنڈا پور کو بلدیاتی انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا ہے۔
Comments are closed.