الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بھائی راجہ جاوید اشرف کی طرف سے پولیس اہلکار کی تضحیک کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ راجہ جاوید اشرف کے خلاف پنجاب حکومت نے فوری کارروائی نہیں کی تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مداخلت کرے گا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے گوجر خان میں چوکی انچارج سب انسپکٹر کی تذلیل کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
بعد ازاں راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پنجاب پولیس سے معافی بھی مانگ لی گئی تھی۔
Comments are closed.