hookup Mount Ephraim hookup Parsippany NJ boyne tannum hookup rules gay byu hookups 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجو شری واستو کی صحت سے متعلق اہلِ خانہ کا اہم پیغام

بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ راجو کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم ان کی طبیعت سے متعلق افواہوں پر کام نہ دھرے جائیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل راجو شری واستو کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ جم میں ورزش کے دوران گر پڑے تھے۔

بعد ان کے بارے میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، جبکہ اسپتال ذرائع نے بھی اسی طرح کی بات کی۔

تاہم اب راجو شری واستو کی حالت سے متعلق اہلِ خانہ کی جانب سے راجو کے ہی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اس پیغام میں کہا گیا کہ "راجو شری واستو کی طبیعت اب بہتر ہے، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ڈاکٹرز اپنی پوری کوششوں کے ساتھ ان کا بہترین علاج کر رہے ہیں۔”

اس پیغام میں راجو کی جلد صحیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور التجا کی گئی کہ کامیڈین کی صحتیابی کے لیے دعا کریں جبکہ ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرتے ہوئے انہیں نظر انداز کریں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.