جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں گدھا کنویں میں گر گیا جسے نکالتے ہوئے 3 نوجوان کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔
گدھا گرنے کا واقعہ راجن پور کے علاقے ہڑند میں پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق گدھا کنویں میں گر گیا تھا، تینوں نوجوان گدھے کو نکالنے کی کوشش کے دوران کنویں میں گر گئے تھے۔
جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی شناخت خلیل، سکندر اور تنویر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے کے اوپر گندم لدی ہوئی تھی جس کے وزن سے وہ کنویں میں گرا تھا۔
تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو کنویں سے نکال کر ہڑند کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.