راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے عید منائی، جوانوں نے مورچوں پر رقص کیا، مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
راجن پور کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن عید کے دوسرے دن بھی جاری رہا۔
ڈی پی او محمد ناصر سیال کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آج 15واں دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ چک عمرانی، چک بیلے شاہ اور چک چراغ شاہ کے علاقوں میں پولیس کی پیش قدمی سے ڈاکوؤں کے 7 مزید کمین گاہیں تباہ کرکے کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔
پولیس کی مزید 3 پکٹس قائم کردی گئیں۔ وقفے وقفے سے دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
عید کے دن بھی پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، پولیس اہلکار اپنے گھر اور بچوں سے دور اگلے مورچوں پر ڈاکوؤں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ عید کی خوشی میں پکٹس پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔
Comments are closed.