جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے دوران 20 سالہ مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس آپریشن کے دوران اغواء کار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
راجن پور کے علاقے روجھان کچہ میں پولیس کی جانب سے مغوی کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
ایس ایچ او روجھان محمد اختر کے مطابق آپریشن میں 20 سالہ مغوی نوجوان محمد عثمان کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
مغوی محمد عثمان کو 13 روز قبل ڈاکوؤں نے گھر کے باہر سے اغواء کیا تھا۔
آپریشن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران اغواء کار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.