جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

راجن پور: دریائے سندھ سے دونوں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

راجن پور میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والی دونوں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ڈوبنے والی دونوں بچیوں کی تلاش کے لیے آج صبح ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

گزشتہ روز راجن پور میں بیٹ سونترہ کے مقام پر 3 بچیاں دریائے سندھ میں ڈوب گئی تھیں۔

ایک بچی کو مقامی افراد نے بچالیا جبکہ دو بچیوں کی تلاش کے لیے آج صبح آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ڈوبنے والی 3 بچیوں میں سے 1 بچی کو مقامی لوگوں نے بچا لیا تھا۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والی دونوں بچیوں کی عمریں 8 اور 10 سال کے قریب ہیں۔

رات ہونے کے باعث لاپتہ بچیوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا جو آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.