بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجا پرویز اشرف منجھےہوئے پارلیمنٹرین ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف کا نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سے متعلق کہنا ہے کہ راجا پرویز اشرف منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کو  اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ وزیر اعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں، آپ کے ساتھ بطور خادم پنجاب کام کیا، امید ہےآپ اس منصب پر بیٹھ کرفرائض کوشاندار طریقے سے ادا کریں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ن لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے جو پچھلے 4 سال میں ہوا اسےآپ دفن کریں گے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس ن لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.