چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا۔
عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے 2 روز میں مشاورت کرنے کا کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے وفاقی یا صوبائی حکومت نے کوئی رابطہ کیا نہ مشاورت کی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں چاروں صوبوں نے بجلی کی بچت کیلئے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر اصولی اتفاق کیا تھا۔
اجلاس کے دوران سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے مشاورت کیلئے 2 دن کا وقت مانگا ہے۔
Comments are closed.