gay vegas hookup coyote hookup hookup Middletown Delaware galaxy s10 stereo hookup gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رات کی رانی کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد

رات کی رانی ایک چھوٹا سا خوشبو دار پھول ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ ناصرف خوبصورت ہے بلکہ اس میں صحت کے مختلف فوائد بھی ہیں۔

اس پودے میں اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں۔ یہاں ماہرین ان چھوٹے سفید پھولوں کے صحت سے متعلق کچھ فوائد بتارہے ہیں۔

رات کی رانی کے حیرت انگیز فوائد:

خشک کھانسی:

رات کی رانی کے چند پتّے لیں اور اُنہیں پیس لیں۔ اب اس کا رس نکال کر شہد کے ساتھ پانی میں ڈال کر پی لیں، ایسا کرنے سے خشک کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔

نزلہ زکام:

رات کی رانی کے پتّوں اور پھولوں کو پانی میں اُبالیں اور پھر اُس میں تُلسی کے چند پتّے بھی شامل کرلیں، اس کو اتنا پکائیں کہ یہ قہوہ بن جائے اور پھر اُس قہوے کو پی لیں، موسم سرما میں روزانہ یہ قہوہ پینے سے آپ کو نزلے زکام کی شکایت نہیں ہوگی۔  

پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنے کررہے ہیں، ایسے میں ماہرین کچھ ایسے اقدامات بتارہے ہیں جو ہم اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ یہ آسان نسخہ، جس میں سونف، زیرہ اور ہلدی پاؤڈر شامل ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھنے میں مدد ملے گی۔

بخار:

3 گرام چھال اور 2 گرام پتے تلسی کے 2-3 پتوں کے ساتھ لیں۔ اسے پانی میں ابالیں اور دن میں دو بار پی لیں۔

بے چینی:

رات کی رانی کا تیل ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور بےچینی کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دماغ میں سیرٹونن کی سطح کو بڑھانے اور موڈ کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.