بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رات کی آغوش میں اسکردو جگمگاتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات کی آغوش میں اسکردو جگمگاتا ہے، ہماری بچیاں گلگت بلتستان میں برف پر ہاکی کھیلتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے اسکردو شہر کی رات کے اوقات کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ یہ علاقہ اب سرما کے کھیلوں کا ایک عالمی مرکز بنے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.