رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا مولانا ابراہیم نے کروائی جس میں امت مسلمہ، ملکی ترقی اور سالمیت کے لیے دعائیں کی گئیں، اختتامی دعا کے بعد شرکاء آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔
تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو امیر جماعت مولانا نذر الرحمٰن کے بیان سے شروع ہوا، اجتماع میں ملک بھر سے فرزندان توحیدنے بڑی تعداد میں شرکت کی، اللّٰہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سربسجود ہوئے ، مولانا ابراہیم نےگڑ گڑا کر ملکی ترقی، سالمیت اور امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
اختتامی دعا کے بعد اجتماع کے شرکاء اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے، پولیس کی جانب سے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، شرکاء کو تین درجاتی سیکیورٹی چیک کے بعد اجتماع میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔
Comments are closed.