منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

رائےونڈ: مبینہ زیادتی کا شکار بچہ انتقال کر گیا

رائےونڈ کے علاقے میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والا بچہ انتقال کر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو مدرسہ کے قاری نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بالائی منزل سے پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق بچہ چند روز سے چلڈرن اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم قاری رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.