بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رائیونڈ میں بیٹوں نے جائیداد کے لیے باپ کو اغوا کرلیا

رائیونڈ میں بیٹون نے جائیداد کے لیے باپ کو اغوا کرلیا، 15 پر کال کے بعد ڈولفن اہلکاروں نے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ تین بیٹوں نے اپنے باپ کو اغوا کرکے اسے ایک مکان میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ جائیداد ہتھیانے کے لیے بیٹوں نے اپنے باپ پر تشدد بھی کیا، ملزمان کو مقامی تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.