پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کے بولر حارث رؤف کے ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو کا کیچ لینے کے بعد خوشی سے آنسو نکل گئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے جب بیٹنگ شروع کی تو آٹھویں اوور میں اس کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب 53 کے اسکور پر عثمان خان حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
عثمان خان نے 28 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے، اس کے بعد بیٹنگ کیلئے رائیلی روسو آئے اور انہوں نے محمد رضوان کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کا اسکور بہتر کرنے کی کوشش کی مگر 70 کے مجموعے پر وہ بھی زمان خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
رائیلی روسو نے 12 گیندوں پر 1 چھکے مدد سے 13 رنز بنائے، وہ زمان خان کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے خوشی سے آنسو نکل پڑے، جس کی تصویر بھی پی ایس ایل کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ہے۔
حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Comments are closed.