ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

رائیلی روسو نے پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری داغ دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو نے ایونٹ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔

رائیلی روسو نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر ملتان سلطانز کی طرف سے پشاور زلمی کے خلاف 51 گیندوں پر 121 رنز کی شاندار کھیلی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے بولر انور علی ایونٹ کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے۔

انہوں نے میچ کے دوران پہلے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پی ایس ایل میں تیز ترین ففٹی بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

رائیلی روسو نے یہیں پر بس نہیں کیا انہوں نے 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور تیز ترین سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈیا۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی رائیلی روسو نے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹی 20 کی تاریخ کا دوسرا بڑا کامیاب چیز کرلیا۔

وہ پی ایس ایل میں دو سنچریاں بنانے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل جیسن روئے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 گزشتہ روز جیسن روئے نے پشاور زلمی ہی کے خلاف 145رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، انہوں نے پی ایس ایل میں انفرادی سطح پر سب بڑا اسکور بنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.