متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق رؤف صدیقی کو مزید 6 سے 8 گھنٹے سی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت میں مزید بہتری کے بعد رؤف صدیقی کو کل ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رؤف صدیقی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.