پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب منائی جائے گی؟ اس بات کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہو گا۔

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزارتِ مذہبی امور، سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے نمائندے بھی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذی الحج کا چاند اگر آج نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہو گی اور اگر چاند نظر نہ آیا اور ماہِ ذیقعد 30 دن کا ہوا تو عیدالاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.