carolina sweets hookup hotshot arduino led hookups mature hookup app hookup Longmeadow black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذہنی تناؤ کے بارے میں دوسروں کو بتانا اچھا ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق

لوگ عموماََ اپنے ذہنی تناؤ کو دوسروں سے چھپاتےہیں لیکن اگر وہ اپنے ذہنی تناؤ کے بارے میں بات کریں اور دوسروں کو بتائیں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ اُنہیں اپنے ذہنی تناؤ اور انزائٹی کے بارے میں بتادیں تو لوگ آپ کے ساتھ بہتر سلوک کرتے ہیں ۔

مطالعے کے مطابق، کسی شخص میں ذہنی تناؤ اور انزائٹی کی ظاہری علامات  انہیں زیادہ دلکش بنادیتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ  ان کے ساتھ گرمجوشی سے پیش آتے ہیں۔

تحقیق میں اس بات کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی پریشانیوں کو چھپانے بہت زیادہ کوشش نہ کریں۔

اس حوالے سے برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو جیمی وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ذہنی تناؤ کو چھپانے کے لیے ہمیں اپنے چہرے کو زبردستی پرسکون دکھانے کی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’تناؤ کی علامات ظاہر ہوں گی تو لوگ ہمارے جذبات کو اچھی طرح سمجھ سکیں گے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.