جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ذکا اشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں، کھلاڑیوں کا جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ، ذرائع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے سابق کرکٹرز کی ملاقات ختم ہوگئی، سابق کرکٹرز نے ذکا اشرف کو جلدبازی میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان یونس خان، سہیل تنویر اور وہاب ریاض نے ذکا اشرف سے ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق سابق کپتان یونس خان، سہیل تنویر اور وہاب ریاض نے چیئرمین کو جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھ کر پلاننگ کی جائے۔

سابق کرکٹرز نے کہا کہ ون ڈے میچز میں ایک سال کا وقفہ کے ابھی اس کی فکر نہ کی جائے۔

سابق کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو اہمیت دینے کا مشورہ دیا اور یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن نہ کی جائے، فارمیٹ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.