چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ڈربن ساؤتھ افریقا میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جے شاہ نے ذکاء اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ دیکھنے کی دعوت دی، جسے ذکاء اشرف نے قبول کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ورلڈکپ کے علاوہ دونوں ممالک کے دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران اتفاق ہوا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے۔
ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے جے شاہ سے کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے، ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ دیکھنے کی دعوت دی، ذکا اشرف نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی۔
دونوں بورڈز کے عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر ذکا اشرف نے جے شاہ سے کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
ملاقات کے بعد ذکا اشرف اور جے شاہ سائیڈ لائنز پر ہونے والے ایک اور اجلاس میں چلے گئے۔
Comments are closed.