ہفتہ 12؍ربیع الثانی 1445ھ28؍اکتوبر 2023ء

ذکاء اشرف کی سرفراز احمد اور شاہنواز دھانی سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی سرفراز احمد اور شاہنواز دھانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذکاء اشرف کی سرفراز اور شاہنواز دھانی کے ساتھ ملاقات پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ہوئی، ذکاء اشرف نے کراچی وائٹس کو قائد اعظم ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔

فائنل کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی پرفارمنس کو سراہا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ریجنل کرکٹ کی سپورٹ جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی وائٹس نے فیصل آباد کو فائنل میں 456 رنز سے شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی جیت اپنے نام کی تھی۔ 

صائم ایوب مین آف دی فائنل جبکہ سرفراز احمد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.