جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

ذکاء اشرف نے آئی سی سی میٹنگز کیلئے تیاری مکمل کرلی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگز کے لیے تیاری مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق  ذکاء اشرف نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں آج مصروف دن گزارا، انہوں نے مختلف شعبوں پر بریفنگ لی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق کپتان راشد لطیف سے بھی ملاقات کی۔

ذکاء اشرف کا فی الحال سارا فوکس آئی سی سی میٹنگز پر ہے، جن میں پاکستان کے موقف سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کل رات سلمان نصیر اور فیصل حسنین کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے تاہم فوری طور پر مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں تبدیلیوں کا امکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف دراصل پی سی بی میں دور حاضر کے کرکٹرز کو آگے لانے کے خواہشمند ہیں، وہ اس حوالے سے محمد حفیظ اور مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.