جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کی کامیابی کیلئے بلاول بھٹو کا ساتھ ضروری ہے، پی پی جاپان

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب جاپان میں بھی منعقد کی گئی۔

پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید نے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر شاہد مجید نے کہا کہ شہید بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائدِ عوام کے نظریے کے مطابق پاکستان کو ایک خوشحال، مضبوط اور مساوات پر کھڑا ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شاہد مجید کا کہنا تھا کہ اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم شہید بھٹو کے منشور روٹی، کپڑا اور مکان پر عمل کر کے ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنے کے لیے بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.