بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی ضلعی سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ کر دی گئی۔

رمضان کی آمد کے باعث ملکی سطح پر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ملتوی کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بتایا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہو گی۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بتایا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہو گی۔

نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ رمضان کی وجہ سے برسی کا پروگرام رات میں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.