پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ جب حکومت آئے تھے تب ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت میں آتے ہی میں پاکستان میں مکمل طور پر شفٹ ہوچکا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے کے لیے برطانیہ جارہا ہوں،اب میرے پاس صرف پاکستان کی شہریت ہی ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپنی برطانوی شہریت اس لیے سرنڈر کر رہا ہوں کہ آئندہ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.