پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے اپنی برطانوی شہریت چھوڑ دی۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اب میں باقاعدہ طور پر پاکستانی شہری ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی کی جنگ لڑوں گا۔
ذلفی بخاری نے برطانوی ہوم آفس کی تصدیقی دستاویزات میڈیا پر جاری کر دیں۔
اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پاسپورٹ پر کوئی اور ویزا نہیں، اب کہیں نہیں جا سکتا۔
ذلفی بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہا جارہا تھا حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ ہوں، پاکستانی ہوں اور پاکستانی رہوں گا۔
Comments are closed.