وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ بند ہوجائے گی، گیس ذخائر کم ہورہے ہیں، 24 گھنٹے گیس نہیں دے سکتے۔
کراچی میں پی ایس او ہاؤس اور چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ روس سے تیل رواں ماہ حاصل کر لیں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ آئین سنبھالنے کا ذمہ ججز کا بھی ہے، ہم سے پوچھتے ہیں ججز سے بھی پوچھیے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر گھریلو صارفین اور بلوچستان کو گیس دی جارہی ہے، انڈسٹریز کو اس وقت گیس کم دی جا رہی ہے، گیس کی تقسیم کنٹریکٹ کے مطابق کی جا رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ درآمدی گیس جس ریٹ پر لاتے ہیں اس پر کوئی خریدنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
Comments are closed.