پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور بھارتی کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو ایک بار پھر عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی کپل شرما شو‘ کو ماضی کی طرح ایک بار پھر رواں سال عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کو بند کرنے کا مقصد شو کے میزبان کپل شرما کا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اور اس شو کے دیگر کرداروں کا بریک لے کر تازہ دم ہو کر واپس آنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شو کی آخری قسط رواں سال یکم جون کو نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2021ء اور 2022ء میں بھی دی کپل شرما شو کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب دی کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے اب تک شو کو عارضی طور پر بند کرنے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
Comments are closed.