جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

’دی اکانومسٹ‘ والا مضمون تحریری شکل میں باہر نہیں گیا، جیل حکام

جیل حکام نے کہا ہے کہ ’دی اکانومسٹ‘ میں شائع شدہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر نہیں گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’دی اکانومسٹ‘ میں شائع بانی پی ٹی آئی کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہوچکی ہوتی۔

اس حوالے سے محکمہ جیل کے حکام نے تحقیقات کی تھیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کے مضمون تحریری شکل میں اڈیالہ جیل سے باہر نہیں گیا تھا۔

جیل حکام کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے آنے والے ایس او پیز کے تحت خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں۔

سوال اب بھی یہ ہے کہ مضمون تحریری شکل میں جیل سے نہیں گیا تو کیسے گیا؟ کیا ملاقات کرنے والے وکلاء اور اہل خانہ کا حافظہ اتنا زبردست ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.