جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

دیکھوں گا کہ مذاکرات کس جگہ جاتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دیکھوں گا کہ مذاکرات کس جگہ جاتے ہیں۔

لاہور میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد معاشرے میں پولیس بھی نیوٹرل ہوتی ہے، آزاد معاشرے میں کوئی پولیس سے غلط کام نہیں کروا سکتا۔

نہ دھکم پیل ہوئی نہ ہی کوئی گملا ٹوٹا، نہ کوئی پہلے جیسا ہجوم آیا، نہ ہی کسی نے ہنگامہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ  پولیس نے میرے گھر میں لوٹ مار کی، لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، آئی جی اسلام آباد کو سیف سٹی کیس میں سزا ہونے والی تھی، شہباز شریف جان بوجھ کر آئی جی اسلام آباد کو لے کر آیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  آج بھی گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں کو پکڑا گیا، علی امین پر ایک کیس ختم ہوتا ہے دوسرا کر دیتے ہیں، ملک کے سابق وزیراعظم پر 145 کیسز کر دیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ باجوہ نے جتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا کسی دشمن نے بھی نہیں پہنچایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.