بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دیوہیکل بحری جہاز نہرِ سوئز میں پھنس گیا، جہاز کا رخ بدلنے کی کوشش جاری

1300 فٹ لمبا اور دو لاکھ ٹن وزنی دیوہیکل بحری جہاز نہر سوئز کے درمیان پھنس گیا، پاور سپلائی منقطع ہونے پر جہاز کے اسٹیئرنگ نے کام کرنا چھوڑ دیا، جہاز کا رخ بدل کر راستہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔

سوئس کنال اتھارٹی کے مطابق ریت کے طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث منگل کی صبح جہاز کے سسٹم میں خرابی ہونے پر اسٹئیرنگ نے کام کرنا چھوڑا، ٹگ بوٹس کے ذریعے جہاز کا رخ سیدھا کرنے اور بند راستہ کھولنے کا کام جاری ہے۔

یورپ اور ایشیا کو ملانے والے دنیا کے اس اہم بحری تجارتی راستے کے بند ہونے سے دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی یومیہ 10 سے 12 فیصد ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.