جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

دیوالی کے پٹاخے نے خاتون کا گھر راکھ کردیا

بھارت کے شہر دہلی میں جب سب دیوالی منا رہے تھے تو اسی دوران ایک خاتون کا گھر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وندانا ورما نامی خاتون پیر کی شام اپنے خاوند کے ہمراہ گھر سے باہر گئی تو اس دوران دیوالی کے موقع پر لوگوں کی جانب سے چھوڑا گیا راکٹ پٹاخہ ان کے گھر میں آگرا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی اور تمام سامان جل گیا، خاتون کے گھر پہنچنے سے قبل فائر بریگیڈ نے آگ بجھادی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ہم نے گھر شادی کے ایک سال بعد خریدا تھا، آتشزدگی کے باعث تمام سامان راکھ ہوگیا۔

متاثرہ خاتون نے حکومت سے پٹاخوں پر پابندی لگانے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ایسی چیزوں کو نہ خریدیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں پٹاخوں پر پابندی عائد ہے تاہم ہر سال کی طرح اس بار بھی لوگوں کی جانب سے دیوالی کے موقع پر پابندی کو نظر انداز کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.