واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور رینجرز کے درمیان دیوالی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
عطاری واہگہ بارڈر کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان پیر کے روز مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے دیوالی کے موقع پر سرحد پر موجود پاکستانی فوجیوں کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔
دونوں ملکوں کے فوجی اہلکاروں نے چند منٹوں تک خوشی کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹے اور ہاتھ بھی ملائے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدی حفاظت کرنے والے دستے مختلف مذہبی تہواروں جیسے عید، دیوالی اور اپنے اپنے یوم آزادی کے موقع پر ایک دوسرے میں مٹھائیوں کی تقسیم کے ساتھ نیک خواہشات کااظہار بھی کرتے ہیں۔
Comments are closed.