منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

دین کو نقصان پہنچانے والےکسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائے گی، جنرل عاصم منیر

religion

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام سلامتی اورامن کادین ،یہ خوارج کون سی شریعت لاناچاہتےہیں؟کسی بھی گروہ یاجتھےسےبات نہیں کی جائےگی، جنہوں نےدین کودہشتگردی کی بھینٹ چڑھایاانہیں جواب دیناہوگا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کومخاطب کرتےہوئےآرمی چیف نےکہااحسان کابدلہ احسان کےعلاوہ کچھ اورہوسکتاہے ؟جنہوں نےدین کودہشتگردی کی بھینٹ چڑھایاانہیں جواب دیناہوگا،اسلام سلامتی اورامن کادین ہے ،کسی بھی گروہ یاجتھےسےبات نہیں کی جائےگی،مذاکرات ہوئےتوصرف پاکستان اورعبوری حکومت کےدرمیان ہوں گے۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نےپشاورمیں خیبرپختونخواکےمشران ،عمائدین اور نمائندوں کےگرینڈ جرگے میں خصوصی شرکت کی۔اورقلعہ بالا حصار میں یاد گار شہداء پر حاضری اور پھولوں کی چڑھائے۔

تاریخی گرینڈجرگےسے خطاب کرتے ہوئے جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کےراستے میں جہادکر رہےہیں اورکامیابی ہماری ہوگی،میں اورمیری بہادرفوج دہشتگردی کےخلاف جنگ میں خون کےآخری قطرےتک لڑیں گے،پاکستانی آئین میں حاکمیت اللہ کی ذات کی ہے،یہ خوارج کون سی شریعت لاناچاہتےہیں؟۔

آرمی چیف کاکہنا تھاکہ افغان شہریوں کے ملوث ہونے کو علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ اور دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔ افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستان کے قوانین کے مطابق رہنا ہو گا۔

ان کا کہناکہ پاکستانی فوج شہداءکی فوج ہے،جس کانعرہ ہے“ایمان،تقویٰ،جہادفی سبیل اللہ،جولوگ امن بربادکرناچاہتےہیں وہ ہم میں سےنہیں ،سیکیورٹی کےتمام ادارےاور پاکستان کی عوام ایک ہیں،پاکستان،ریاست مدینہ کےبعدکلمےپربننےوالی دوسری ریاست ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کاکچھ نہیں کرسکتی۔

You might also like

Comments are closed.