گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کا حادثہ دیامر میں شاہراہِ قراقرم پر تھلچی کےمقام پر پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کے حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور مقامی رضا کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو کھائی میں گری ہوئی بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ادھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دیامر کے بس حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی دیامر بس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.