دہلی کی میونسپل کارپوریشن کے پہلے اجلاس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔
دہلی میں میئر کا انتخاب ہونا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں کے عہدیداران ایک دوسرے کو جمہوریت دشمن کہتے ہوئے دھکم پیل کرنے لگے۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر حکومتی عہدیدار نے کہا کہ ایک ہفتے تک انتخابی سلسلہ موخر ہوسکتا ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 243 آر کا حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بدنظمی کرنے والے کونسلرز ووٹنگ میں شامل نہیں ہوسکتے۔
عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے عہدیداران میں جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب اے اے پی کے کونسلر مکیش کمار نے کہا کہ میئر چننے کیلئے بی جے پی کے ستیا شرما کی جگہ انہیں پریزائیڈنگ افسر بنانا چاہیے۔
Comments are closed.