دہلی پولیس نے مسلم اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو گزشتہ روز پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی۔
دی وائر کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ فیصلہ ہندو مذہبی تنظیم کی کی شکایت پر کیا گیا۔
وشو ہندو پریشد نامی تنظیم نے پولیس کمشنر سے درخواست کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ منور فاروقی اپنے لطیفوں میں ہندو مذہب کی تضحیک کرتے ہیں۔
منور فاروقی پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ ان کی وجہ سے حیدرآباد میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی منور فاروقی کو بنگلور میں شو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
Comments are closed.