جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن اور ناقابلِ معافی ہیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن اور ناقابل معافی ہیں۔

آصف علی زرداری نے خیبر میں تحصیل کمپاؤنڈ پر بم دھماکے کی مذمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں خودکش دھماکے میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.