17 year old hookup arduino led hookups best really free hookup sites california hookup bar asian girls hookup Mansfield Center funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دہشت گرد حملے مستحکم افغانستان کیلئے سنگین رکاوٹ ہیں،

یورپین یونین نے افغانستان کے علاقے قندوز کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل دہشت گرد حملے ایک مستحکم اور پر امن افغانستان کیلئے سنگین رکاوٹ ہیں۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ترجمان پیٹر سٹانو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ جمعہ کی نماز کے لیے جمع ہونے والے افراد پر ایک بزدلانہ حملہ تھا جس میں وسیع پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس قابل نفرت جرم کے مرتکب ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ داعش خراسان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام افغانوں کے انسانی حقوق بشمول زندگی کے حق اور نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور احترام کرنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد حملے ایک مستحکم اور پر امن افغانستان کے لیے ایک سنگین رکاوٹ ہیں۔

ایک ایسا افغانستان جہاں شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں۔

یورپین یونین افغانستان میں امن واستحکام اور وہاں کے لوگوں کی حمایت کے لیے پر عزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.