راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں قابل قدر ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کا باعث بن سکتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اچھی طرح سے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے ۔
عراقی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا، عراقی کمانڈر نے لوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار بھی کیا، عراقی کمانڈر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا بھی عزم دہرایا۔
Comments are closed.