وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، افسوس پی ٹی آئی لیڈرشپ اسپتال تک نہیں آئی۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، نگراں حکومت کو تحفے میں بے امنی ملی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیکیورٹی فورسز کے نمائندے شریک تھے، 6 گھنٹے کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کو پرامن بنائیں گے، اجلاس میں عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں دوبارہ امن قائم کریں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے پہلی بھی جنگ کی دوبارہ جنگ کرنے جا رہے ہیں، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی بات کریں گے تاکہ اُن کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ سنجیدہ ہیں تو اے پی سی میں شرکت کریں، اجلاس کے نکات کو آل پارٹیز کانفرنس میں رکھا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گگلت بلتستان کی اجلاس میں شرکت مثبت بات ہے۔
Comments are closed.