مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سائنس کالج کے قریب ہونے والا دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، اس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد عوام کو نشانہ بنانا ہے، امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال نو پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.