پنجاب کے نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے تمام راستے بند کرنے کی تردید کردی اور کہا کہ تھریٹ الرٹ ہے۔ دہشت گرد جلسے پر تعینات پولیس اہل کاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ، ناکوں کا مقصد عوام کو تکلیف دینا نہیں بلکہ تحفظ دینا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واویلا مچایا ہے کہ جان کو خطرہ ہے اس لیے زیادہ سیکیورٹی دی ہے، عمران خان کہتے ہیں آئی جی پنجاب سے جان کا خطرہ ہے اور پنجاب پولیس کے 130 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ملک دشمن عناصر اسلام آباد جلسے کرنے جائیں تو پھر رانا ثنا روک لیں، ہمیں تو عدالت نے حکم دیا تو جلسے کی اجازت دی۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ تحریک طالبان کی ذیلی شاخ کے کمانڈر نے منصوبہ بندی کی ہے ان کا پہلا ہدف پولیس ہے، تھریٹ الرٹ ہے دہشتگرد جلسے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
عامر میر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی ٹکر کا جھوٹ بولتے ہیں، ان کے جلسے میں دنیا کے آنے کے دعوے پر ان کو پانی پھرتے نظر آرہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور میں دو روز سے بارش ہورہی ہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ پانی چھوڑ دیا گیا۔
عامر میر نے کہا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں۔
Comments are closed.