
دہشتگرد تنظیمیں مختلف عمر کے مرد و خواتین گداگروں کے ذریعے اپنے فنڈز اکٹھے کرتی ہیں۔
اسلامی فوجی اتحاد (آئی ایم سی ٹی سی) کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ میں گداگروں کے منظم گروہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم تباہ کن آپریشنز میں استعمال کی جاتی ہے، گداگروں کو پیسہ دینا بند کیا جائے تو دہشتگردی رک جائے گی۔
اسی حوالے سے آئی ایم سی ٹی سی نے ٹوئٹر پر ایک پولنگ بھی کی۔ جس میں سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ نے کبھی ایسے افراد یا اداروں کو چندہ دیا ہے جن کی شناخت معلوم نہ ہو؟
اس پولنگ میں 5 ہزار 344 ٹوئٹر صارفین نے حصہ لیا، تقریباً 60 فیصد افراد کا جواب ہاں میں تھا۔
Comments are closed.