بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دینگے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی اس لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ دھماکے میں معصوم جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،ہم بیرونی اور اندرونی تمام خطرات سے ہوشیار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کوئٹہ دھماکے سے متعلق کہنا تھا کہ جہاں دھماکا ہوا وہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں، ایک گاڑی کس طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی، سیکیورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندر پہنچی، دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.