نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دھماکے میں زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی ورسک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 4 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔
Comments are closed.