معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی کمین گاہوں اور سہولت کاروں کی کھوج لگا کر ان کا قلع قمع کیا جائے۔
مفتی منیب الرحمان نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے جلسے پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ دہشتگردی کی یہ نئی لہر ہمارے ملک کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ تخریب کاری اور فساد فی الارض ہے۔ یہ عناصر اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔
دھماکے میں جیو نیوز کے کیمرہ مین سمیع اللّٰہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے میں جمعیت علما اسلام کے کئی مقامی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
تحصیل خار کے امیرضیا اللّٰہ جان اور تحصیل ناواگئی کے جنرل سیکریٹری حمیداللّٰہ حقانی بھی جاں بحق ہوئے۔
Comments are closed.